امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

شام: سابق صدر بشار الاسد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزائے موت سنا دی ہے۔
شام: سابق صدر بشار الاسد کو عدالت نے سزائے موت سنا دی

شام کی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو غیر حاضری میں سزائے موت سنا دی، اسی مقدمے میں سابق سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔

August 11, 2026

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق شام کے معزول صدر کو یہ سزا ان کی غیر موجودگی میں سنائی گئی۔

عدالت نے بشار الاسد کے دور میں تعینات رہنے والے سییورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی اسی مقدمے میں سزائے موت کا حکم سنایا۔ شامی عدالت کے مطابق بشار الاسد کو قتل کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے یہ سزا سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 8 دسمبر 2024 کو اپوزیشن نے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر کے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کی اپوزیشن سرکاری ٹی وی، ریڈیو اور وزارتِ دفاع کی عمارتوں میں داخل ہو گئے تھے، جبکہ سرکاری فوج کے علاقہ چھوڑنے پر شہریوں نے سڑکوں پر جشن منایا تھا۔

اپوزیشن کے سربراہ نے اس موقع پر اعلان کیا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم محمد الجلالی پُرامن انتقالِ اقتدار مکمل ہونے تک ریاستی اداروں کی نگرانی کریں گے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بشار الاسد اقتدار کے خاتمے پر طیارے کے ذریعے نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ شام میں اسد خاندان کی حکمرانی نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط رہی۔ حافظ الاسد نے 1971 سے 2000 تک ملک پر حکومت کی، جس کے بعد ان کے انتقال پر بیٹے بشار الاسد نے جولائی 2000 میں اقتدار سنبھالا تھا۔

دیکھیے: باب المندب میں حوثیوں کا سعودی جہاز پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *