"> بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد امن کمیٹیوں کے جرائ
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بنوں اور لکی مروت: نام نہاد امن کمیٹیوں کے مظالم، ریاستی رٹ کو شدید چیلنج

بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیوں کی غیر قانونی سرگرمیاں، بھتہ خوری اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کا انکشاف۔
بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد امن کمیٹیوں کے جرائ

بنوں اور لکی مروت میں پولیس امن کمیٹیاں بے امنی اور جرائم کی سرپرست بن گئیں

August 23, 2026

بنوں اور لکی مروت: خیبر پختونخوا کے اضلاع بنوں اور لکی مروت میں نام نہاد پولیس امن کمیٹیاں قانون کی معاونت کے بجائے جرائم پیشگی، بھتہ خوری اور متوازی طاقت کے غیر قانونی مراکز میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ان خود ساختہ کمیٹیوں میں پولیس سے برطرف شدہ کرپٹ عناصر اور مقامي جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔ سابق آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے دور میں بدعنوانی اور دہشت گرد نیٹ ورکس سے روابط کے الزامات پر برطرف کیے گئے یہ اہلکار اب غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کر کے عوام سے بھتہ اور تاوان وصول کر رہے ہیں۔

مذکورہ عناصر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جدید اور بھاری ہتھیاروں کی سرِعام نمائش کرتے ہیں اور پولیس فورس کے قانونی اختیار کو چیلنج کر رہے ہیں۔ ان گروہوں پر دہشت گردوں کی مخبری اور ان کو سہولت کاری فراہم کرنے کے سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

کمیٹی ارکان کی جانب سے سنگین مظالم کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ 10 دسمبر 2025 کو کانسٹیبل وحید اللہ پر چھٹی جماعت کے طالب علم کے مبینہ قتل کا الزام عائد ہوا، جبکہ کانسٹیبل داور خان کو سوشل میڈیا پر مخالفت کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ امن کے نام پر قائم یہ غیر مجاز ڈھانچے ریاستی رٹ اور عوامی تحفظ کے لیے سخت خطرہ ہیں۔ حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان مسلح گروہوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کر کے ان کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *