بلوچستان میں دہشتگردوں کی پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 4, 2026

زیارت کراس حملے کے بعد ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے درمیان مبینہ تعاون اور رابطوں کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

September 4, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ جیت چکا ہے۔

September 4, 2026

مستونگ میں روڈ کی کشادگی اور سکیورٹی اقدامات کو منفی رنگ دینے کے لیے ایف اے ایچ کے سہولت کاروں کا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔

September 3, 2026

فتنة الہندوستان کے سہولت کاروں کی جانب سے سرفراز بگٹی کے بیان کی تحریف اور سکیورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔

September 3, 2026

کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلے سے واضح ہو گیا ہے کہ بی وائی سی کے رہنما سیاسی قیدی نہیں بلکہ سکیورٹی اہلکار کے قتل اور تشدد کی سہولت کاری میں سزا یافتہ مجرم ہیں۔

September 3, 2026

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ، اب مسافر طیارے اڑائیں گے

2019 میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی ایئر فورس کے پائلٹ ابھی نندن ورتھمان نے 22 سالہ سروس کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر نجی ایئرلائن میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
ابھی نندن کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ

بھارتی فضائیہ کے ابھی نندن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے کر نجی ایئرلائن ایف ایل وائے91 میں بطور کمرشل پائلٹ کام شروع کر دیا۔ تفصیلات جانیے۔

September 3, 2026

فروری 2019 میں پاکستان کی حدود میں مار گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے سابق گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان نے 22 سالہ فوجی سروس کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ ابھی نندن نے رواں سال مارچ کے اختتام پر بھارتی فضائیہ کو خیرباد کہا اور اگست میں گوا کی نجی ایئرلائن ایف ایل وائے91 میں بطور کمرشل پائلٹ شمولیت اختیار کرلی۔

ابھی نندن اس وقت گوا اور حیدرآباد کے درمیان پروازوں کی تربیتی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ضروری منظوریوں کے بعد وہ مسافر طیارے آپریٹ کریں گے۔

ابھی نندن کو 27 فروری 2019 کو پاک بھارت فضائی معرکے کے دوران اس وقت عالمی شہرت ملی جب ان کا اہم آئی جی طیارہ پاکستانی حدود میں گرایا گیا اور انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان نے یکم مارچ 2019 کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت انہیں واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد بھارت نے انہیں ویر چکر سے نوازا۔

فاعی ماہرین کے مطابق بھارتی مسلح افواج میں پیشہ ورانہ عدم اطمینان، ذہنی دباؤ اور نجی شعبے میں مراعات اس فیصلے کی بڑی وجہ ہیں۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں اعلیٰ افسران اور پائلٹس کو سہولیات اور بنیادی احترام کی کمی کا سامنا رہتا ہے، جس کی وجہ سے متعدد ماہر پائلٹس فوج چھوڑ کر نجی نوکریوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اس کے برعکس پاکستان میں فوج سے وابستہ افسران اور شہدا کو انتہائی عزت، تحفظ اور اعلیٰ درجہ حرارت و پروٹوکول دیا جاتا ہے، جبکہ بھارتی ادارے اپنے ہی ہیروز کو محض ملازمت کے ایک درجے تک محدود رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں دہشتگردوں کی پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 4, 2026

زیارت کراس حملے کے بعد ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے درمیان مبینہ تعاون اور رابطوں کے حوالے سے دعویٰ سامنے آیا ہے۔

September 4, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ جیت چکا ہے۔

September 4, 2026

مستونگ میں روڈ کی کشادگی اور سکیورٹی اقدامات کو منفی رنگ دینے کے لیے ایف اے ایچ کے سہولت کاروں کا پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا ہے۔

September 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *