"> کابل: خاتم النبیین مدرسہ خالی کرانے پر طالبان کا تشدد

افغانستان میں شیعہ برادری پر شدید دباؤ؛ کابل میں مظاہرہ، متعدد علما حراست میں

مغربی کابل میں خاتم النبیین مدرسے کو خالی کرنے کے حکم کے خلاف شیعہ برادری نے احتجاج کیا، جس پر طالبان فورسز نے تشدد کرتے ہوئے متعدد مظاہرین اور علما کو حراست میں لے لیا۔
افغانستان شیعہ احتجاج

کابل میں طالبان حکومت کی جانب سے شیعہ مذہبی ادارے کو خالی کرانے کے حکم پر احتجاج، فورسز کا تشدد اور متعدد شیعہ علما سمیت شہریوں کی گرفتاریاں۔

September 6, 2026

افغانستان: مغربی کابل میں خاتم النبیین مدرسے کو خالی کرنے کے حکم کے خلاف شیعہ برادری نے ہفتے کی شام شدید احتجاج کیا۔ طالبان جنگجوؤں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ متعدد شہریوں اور شیعہ علما کو حراست میں لے لیا۔

مذہبی ادارے کی منتقلی کی مخالفت پر طاقت کے اس استعمال نے اقلیتی برادریوں کے خلاف جاری دباؤ کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے شیعہ برادری کو تعلیمی اور مذہبی سطح پر سخت پابندیوں کا سامنا ہے۔

اسکولوں میں فقہ جعفری کی تعلیم پر پابندی عائد ہے اور صوبائی علما کونسلوں سے بھی شیعہ علما کو منہا کر دیا گیا ہے۔ زیادہ تر شیعہ ہزارہ آبادی کو جبری بے دخلی، جائیدادوں پر قبضے، غیر قانونی ٹیکس اور جسمانی تشدد جیسے مسائل درپیش ہیں۔

موجودہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ طالبان حکومت اقلیتی برادریوں کے مطالبات کو مذاکرات کے بجائے فورسز کے ذریعے دبا رہی ہے۔

شیعہ برادری کو فرقہ وارانہ تشدد سے مؤثر تحفظ نہ ملنے اور براہ راست پابندیوں سے مذہبی آزادی کی گنجائش مسلسل سکڑ رہی ہے۔

دیکھیے: نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 1301 ہوگئیں، 5339 افراد تاحال لاپتہ

متعلقہ مضامین

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، نیتن یاہو نے حملہ آوروں کا محلہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

October 23, 2026

وزارتِ عظمیٰ نہ ملنے پر راجہ فاروق حیدر نے نظام اور اسلام آباد کے خلاف بیانات دینا شروع کر دیے، جو اصول پرستی کے بجائے سیاسی ناکامی کا عکس ہیں۔

October 23, 2026

راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب سی این جی اسٹیشن پر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

October 23, 2026

گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بلوچ خاتون سمیت 10 حملہ آور ہلاک اور ایک شہری شہید ہوا۔

October 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *