لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بڑی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 17 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان میں کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک اور 6 جوان شہید ہوگئے۔

September 18, 2026

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائیوں کے دوران 6 جوان بھی شہید ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پنجگور کے علاقے فتح علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 10 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔

اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ضلع ہنگو میں بھی سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کارروائی میں مزید 4 خوارج ہلاک ہوئے۔

جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 ستمبر کو سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔

کارروائیوں کے دوران ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقوں میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دیکھیے: خیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج تیز، 56 خوارج ہلاک

متعلقہ مضامین

اسحاق ڈار سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم قیمتوں اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

November 3, 2026

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *