ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے نئے آڈیو پیغام میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی بیانات پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں ملوث ایک خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت جاری ہے۔

September 19, 2026

پاکستان میں دہشت گردی: افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی نور ولی محسود کی تصدیق

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے نئے آڈیو پیغام میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کے آڈیو پیغام میں پاکستان میں حملوں کے دوران افغان جنگجوؤں کے کردار کا اعتراف سامنے آگیا، پنجاب حکومت کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔

September 19, 2026

ٹی ٹی پی سربراہ نور ولی محسود کا ایک نیا آڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ یہ پیغام مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم کے کمانڈروں اور جنگجوؤں کے انکرپٹڈ واٹس ایپ گروپس پر گردش کر رہا ہے۔

آڈیو پیغام میں نور ولی محسود نے بلوچستان اور ضلع کرم میں دہشت گرد کارروائیوں پر اپنے جنگجوؤں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ اس دوران اس نے باقاعدہ اعتراف کیا کہ ان حملوں میں افغان شہری بھی شامل تھے اور کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔

ٹی ٹی پی سربراہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے غیر قانونی افغان تارکین وطن اور طلبہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس نے پنجاب حکومت کو قانونی کارروائی اور بے دخلی کا سلسلہ فوری روکنے کی دھمکی دی۔

اپنے بیان میں اس نے پاکستانی ریاست کے خلاف روایتی الزامات دہرائے۔ نور ولی نے دعویٰ کیا کہ اس کی تنظیم نام نہاد مظلوموں، قید سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ بظاہر عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب اشارہ ہے۔

ٹی ٹی پی سربراہ نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہییبت اللہ اخوندزادہ کے حالیہ احکامات پر بھی کھلی تنقید کی۔ اس نے ملا معتصم آغا کی کابل میں گرفتاری کی شدید مذمت کی، جو ملا عمر کے قریبی ساتھی اور ملا یعقوب کے سابق استاد رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے سیاسی بیانات پر عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملے میں افغان شہری کی شمولیت نے افغان حکومت کے بیانات اور زمینی حقائق کے مابین موجود تضاد کو بے نقاب کر دیا ہے۔

September 19, 2026

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا تنازع افغان عوام سے نہیں بلکہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی سے ہے۔

September 19, 2026

ازبک صحافیوں نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے اہم تجارتی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے باہمی تعلقات، فضائی روابط اور معاشی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *