حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

برطانوی عدالت نے برسٹل میں 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے جرم میں تین افغان شہریوں کو مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنا دی۔

October 8, 2026

بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت پولیس کو فنڈز دینے میں ناکام رہی، عوام نااہلی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

October 8, 2026

پنجشیر میں بڑی مزاحمتی کارروائی، طالبان فضائیہ کے سربراہ زخمی، ہیلی کاپٹر تباہ

طالبان فضائیہ کے چیف آف اسٹاف زخمی

افغان گرین ٹرینڈ کا دعویٰ ہے کہ پنجشیر کے علاقے ارزوی میں طالبان کا چیتا ہیلی کاپٹر گرایا گیا، جس کے نتیجے میں طالبان فضائیہ کے سربراہ ملا قبلہ اللہ مقیم زخمی ہو گئے۔

October 8, 2026

پنجشیر کے علاقے ارزوی میں ایک عسکری کارروائی کے دوران طالبان کے زیرِ استعمال بھارتی ساختہ ہیلی کاپٹر کو مار گرانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ یہ دعویٰ افغان مزاحمتی گروہ افغان گرین ٹرینڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کیا گیا ہے۔

افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق اس کارروائی میں ہیلی کاپٹر پر سوار طالبان فضائیہ کے چیف آف اسٹاف ملا قبلہ اللہ مقیم شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ پرواز میں موجود دو پائلٹ عبدالعظیم اور محمد نعیم بھی حملے کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے بعد زخمی چیف آف اسٹاف اور دونوں پائلٹوں کو ایک روسی ساختہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر کابل منتقل کیا گیا۔ تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ جائے وقوعہ پر ہی موجود رہا۔

مزاحمتی گروہ کے مطابق یہ کارروائی طالبان فضائیہ کے ایک اہم عسکری اثاثے پر کاری ضرب ہے۔ گروہ کا مؤقف ہے کہ اس واقعے نے طالبان کے فضائی نظام کی خامیاں آشکار کی ہیں اور پنجشیر میں ان پر مزاحمتی دباؤ میں مسلسل اضافے کو ظاہر کیا ہے۔

افغان گرین ٹرینڈ نے اپنے اعلامیے میں اس امر کی جانب بھی اشارہ کیا ہے کہ نشانہ بننے والا ہیلی کاپٹر بھارتی ساختہ تھا، جو اس خطے میں طالبان کے زیرِ تصرف غیر ملکی فوجی سازوسامان کے استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کو تیار ہیں۔

October 8, 2026

وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

October 8, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں پہلے سے تعینات ہیں، جبکہ ترکیہ فی الحال سعودی عرب کو دفاعی اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

October 8, 2026

وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع خیبر میں اسکول فرنیچر سے محروم ہیں اور بچیاں فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

October 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *