"> سرگودھا: 2 بچوں کی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق

سرگودھا: سکول ٹیچر کی طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی

سرگودھا میں اسکول ٹیچر کے خلاف کیس میں دو بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ تین ملزمان زیرِ حراست ہیں۔
سرگودھا: 2 بچوں کی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق

سرگودھا میں اسکول ٹیچر کے خلاف کیس میں دو بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ڈی این اے رپورٹ کا انتظار ہے۔

October 27, 2026

سرگودھا میں اسکول ٹیچر کے خلاف کمسن طلبہ سے جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم، کیس سے متعلق حتمی میڈیکل رپورٹس اور ڈی این اے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار اسکول ٹیچر اور دو مبینہ سہولت کاروں سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون تحقیقات کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔ ان آلات سے حاصل ہونے والے شواہد تحقیقات میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ چھ روز قبل اسکول ٹیچر اور دو مبینہ سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت تین افراد اس وقت سی سی ڈی کی حراست میں ہیں۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔

October 28, 2026

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔

October 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔

October 28, 2026

اسرائیل کے ابتدائی انتخابی نتائج میں نیتن یاہو کے اتحاد کو 59 اور گادی آئزنکوٹ کے دھڑے کو 46 نشستیں ملی ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *