"> بلوچستان آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
بلوچستان آپریشنز، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کچھی میں ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔

October 28, 2026

بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا، جبکہ وہاں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران بھی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

کلیئرنس آپریشن جاری

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر نے قومی ایکشن پلان کی حکمت عملی اور عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔

October 28, 2026

گوجرانوالہ میں ولیمے کے دن دلہن صباء کے قتل کیس میں مرکزی ملزم سرفراز کی کزن اور مقتولہ کی دوست عروب کو گرفتار کرلیا گیا۔

October 28, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *