"> لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا
مددگار یا مکار؟ تعلیم گاہوں میں خوف کے سائے: جب استاد اور چوکیدار ہی درندے بن جائیں

مددگار یا مکار؟

تعلیمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے والے اساتذہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ملزم بننا معاشرتی زوال کی خطرناک نشاندہی کرتا ہے۔ کیا واقعی مددگار یا مکار کا یہ روپ ہمارے بچوں کے مستقبل کو نگل رہا ہے؟

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کا عہدے سے استعفا، بینچوں کی تشکیل اور اہم کیسز نہ ملنے پر تحفظات۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

October 28, 2026

ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے، جس کے بعد عدالتی اور قانونی حلقوں میں مختلف خدشات اور مباحث جنم لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کو لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹنگ کے بعد سے اہم اور حساس کیسز کے بجائے صرف فیملی اور معمولی نوعیت کے مقدمات سونپے جا رہے تھے، جس پر وہ شدید تحفظات محسوس کر رہے تھے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے عدالتی روسٹر میں ان کی ڈیوٹی راولپنڈی بینچ (2 نومبر سے 24 نومبر) میں لگائی گئی تھی، جسے انہوں نے دل پر لیا اور نظر انداز کیے جانے کے احساس کے باعث استعفا کا فیصلہ کیا۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق استعفے میں انتظامیہ اور ایگزیکٹو کے عدالتی امور میں بڑھتے ہوئے عمل دخل، آئینی ترمیم سے متعلق تحفظات اور ذاتی وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے رواں سال 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نقل مکانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

متعلقہ مضامین

اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان ریلوے سروس معطل کر دی گئی۔

October 28, 2026

تعلیمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے والے اساتذہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کا ملزم بننا معاشرتی زوال کی خطرناک نشاندہی کرتا ہے۔ کیا واقعی مددگار یا مکار کا یہ روپ ہمارے بچوں کے مستقبل کو نگل رہا ہے؟

October 28, 2026

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون اور اس کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ملزم کی تلاش میں ہے۔

October 28, 2026

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل پر لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے آن لائن بائیک رائیڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے موٹر سائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔

October 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *