سکردو قتل کیس: دو مرکزی ملزمان خیبر پختونخوا سے گرفتار

سکردو میں چار افراد کے قتل کیس میں دو مرکزی ملزمان ضلع کرم سے گرفتار کرلیے گئے۔ گلگت بلتستان پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔
سکردو چار افراد قتل کیس میں پولیس کی کارروائی

سکردو میں چار افراد کے قتل کیس کے دو مرکزی ملزمان ضلع کرم سے گرفتار ہوگئے۔ گلگت بلتستان پولیس انہیں مزید تفتیش کے لیے منتقل کر رہی ہے۔

November 3, 2026

سکردو میں چار افراد کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ گلگت بلتستان پولیس نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم سے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس کے مطابق خصوصی پولیس ٹیم نے ضلع کرم پولیس کے تعاون سے کارروائی کی اور دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے جلد گلگت بلتستان منتقل کیا جا رہا ہے۔

گلگت بلتستان پولیس نے ملزمان کی گرفتاری میں تعاون پر انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اور ضلع کرم پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق قتل کے مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ کیس کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *