امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فورسز نے ایران کے جزیرہ قشم کو نشانہ بنایا۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فائرنگ کے جواب میں کی گئی، جس میں ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکان کا اظہار کر رہے ہیں۔
اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہا۔
دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون تباہ کر دیا ہے۔





