"> امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ
لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ، پانچ دھماکوں کی اطلاعات

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی فورسز نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا، جبکہ ایرانی حکام نے پانچ دھماکوں اور امریکی ڈرون کی تباہی کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکا کا ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ

امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کیا، امریکی حکام نے اسے دفاعی کارروائی قرار دیا۔ ایران میں پانچ دھماکوں اور امریکی ڈرون کی تباہی کی اطلاعات۔

November 3, 2026

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ امریکی فورسز نے ایران کے جزیرہ قشم کو نشانہ بنایا۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ کارروائی ایرانی فائرنگ کے جواب میں کی گئی، جس میں ایک امریکی طیارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی معاہدے کے امکان کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کئی ماہ سے کسی لڑائی میں حصہ نہیں لے رہا۔

دوسری جانب ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جزیرہ قشم میں یکے بعد دیگرے پانچ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ادھر ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکا کا ایم کیو 9 ڈرون تباہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *