سیالکوٹ حادثہ: حکومتِ پنجاب کو قانونی نوٹس، اعلیٰ سطح تحقیقات کا مطالبہ

مسٹر پتلو کی مہندی میں بھگدڑ کے واقعے پر پنجاب حکومت کو قانونی نوٹس، لاہور ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل ٹریبونل بنانے کا مطالبہ۔
سیالکوٹ بھگدڑ واقعے میں نامزد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو

سیالکوٹ میں مسٹر پتلو کی مہندی پر بھگدڑ کے واقعے کے خلاف پنجاب حکومت کو قانونی نوٹس جاری، جوڈیشل ٹریبونل بنانے اور فوٹیج محفوظ کرنے کا مطالبہ۔

November 3, 2026

لاہور میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے پر پنجاب حکومت کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ نوٹس میں واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل جوڈیشل ٹریبونل قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا ہے۔

سکیورٹی انتظامات پر سوالات

قانونی نوٹس کے متن کے مطابق مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں گاڑی اور موٹر سائیکلیں انعام میں دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے باعث ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ تاہم ہجوم کو قابو کرنے اور سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

نوٹس میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اتنے بڑے اجتماع کی اجازت کیسے دی گئی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کی غفلت کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج

قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈرون ریکارڈنگز اور متعلقہ قانونی دستاویزات فوری طور پر محفوظ کی جائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سیالکوٹ کے ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں مسٹر پتلو کی شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے مسٹر پتلو، ان کے بھائی اور دیگر منتظمین سمیت 9 نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں مسٹر پتلو کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرینز سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے اور تقریب کے انتظامات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *