لاہور میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے سنگین واقعات

لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

ایدھی کے مطابق لاہور میں دس ماہ میں 112 افراد نے اپنی جان لے لی، جو پچھلے پورے سال کی تعداد کے تقریباً برابر ہے۔ مگر یہ صرف وہ کیس ہیں جو ریکارڈ میں آئے۔ جو چھپا لیے گئے یا جن کی کوئی گنتی ہی نہیں ہوئی، ان کی تعداد کوئی نہیں جانتا۔

خیبرپختونخوا کی صورت حال پر وزیراعظم نے آج اہم اجلاس بلا لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر اجلاس طلب کر لیا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا کی صورت حال پر اجلاس سے متعلق خبر

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر اجلاس طلب کر لیا۔ وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، بلاول بھٹو بھی ملاقات کریں گے۔

November 3, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال پر آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں وفاقی وزرا، اعلیٰ عسکری حکام اور گورنر خیبرپختونخوا شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا سے متعلق کیے گئے فیصلوں اور ان کے نتائج پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کا وفد بھی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی اور خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال پر مشاورت ہوگی۔ اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں ممکنہ قانون سازی پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ملاقات میں انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل سے متعلق حکمت عملی بھی زیرِ غور آئے گی۔

متعلقہ مضامین

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے آگاہ تھے، سلمان صفدر نے ملاقات میں انہیں صورتحال سے متعلق بتایا۔

November 3, 2026

مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے الزامات کے ثبوت سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

November 3, 2026

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

November 3, 2026

سعودی اتحاد کے مطابق مکہ ریجن میں ایک ڈرون کی نشاندہی کے بعد اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

November 3, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *