مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 10 نومبر تک پیش ہونے کا حکم

مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے منظور کرلی، عدالت نے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

November 3, 2026

معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا۔ عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 نومبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے مسٹر پتلو کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر وہ اپنے وکیل کے ہمراہ وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت مسٹر پتلو کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز نے مؤقف اختیار کیا کہ مہندی کی تقریب کے لیے باقاعدہ این او سی حاصل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان برقرار رکھنا انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔

وکیل کے مطابق تقریب کے دوران مسٹر پتلو موقع پر موجود نہیں تھے بلکہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بیرسٹر قاسم نواز نے عدالت میں خدشہ ظاہر کیا کہ مسٹر پتلو کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 نومبر تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

دیکھیے: لاہور میں خودکشی کے بڑھتے واقعات

متعلقہ مضامین

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو نجی اجلاس کے دوران زہر دیے جانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو دونوں ایوانوں میں شکست، ڈیموکریٹس نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

November 4, 2026

امریکی عدالت نے 150 سے زائد افغان شہریوں کی پاکستان کے راستے ملک بدری 7 نومبر تک عارضی طور پر روک دی۔

November 4, 2026

محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کا قبضہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے 5 اسٹار ہوٹل میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *