وہ قاتل جس نے پولیس کو بھی چکرا دیا

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا تین بیویوں سے سامنا، استقبال لڑائی میں بدل گیا

ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص کا استقبال کرنے تین بیویاں ڈھاکا ایئرپورٹ پہنچ گئیں، جہاں بحث کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
ڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا تین بیویوں سے سامنا

ڈھاکا ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص کو تین بیویوں نے بیک وقت گھیر لیا، تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

November 14, 2026

ڈھاکا ایئرپورٹ پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک شخص کے استقبال کے لیے اس کی تین بیویاں بیک وقت پہنچ گئیں۔ شوہر کو دیکھتے ہی تینوں خواتین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی، جو بعد ازاں ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں خواتین نے ایئرپورٹ پر اپنے شوہر کو گھیر لیا اور اس پر حق جتانے لگیں۔ ابتدا میں بحث و تکرار ہوئی، تاہم دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ کھینچا تانی اور ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔

واقعے کے دوران وہاں موجود افراد غیر معمولی منظر دیکھتے رہے۔ صورتحال بگڑنے پر ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ بھی مداخلت کے لیے پہنچ گیا تاکہ معاملے کو قابو میں رکھا جا سکے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں تینوں خواتین کو اپنے شوہر کے ساتھ الجھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور تنازع کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ مضامین

گورنر خیبرپختونخوا نے سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے اور غیر قانونی مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

November 14, 2026

سفارتی و معاشی ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات اب امداد کے بجائے باہمی مفادات، معدنی وسائل میں سرمایہ کاری اور مساوی شراکت داری کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

November 14, 2026

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

November 14, 2026

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیوں میں 20 خوارج ہلاک ہوگئے، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *