وہ قاتل جس نے پولیس کو بھی چکرا دیا

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط

قطر اور ترکیہ نے دفاعی تعاون، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے 5 معاہدوں پر دستخط کردیے۔
قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سمیت 5 معاہدوں پر دستخط

قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، تعلیم، امن و مصالحت اور صارفین کے تحفظ سمیت 5 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

November 14, 2026

قطر اور ترکیہ نے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے 5 معاہدوں اور مفاہمتی دستاویزات پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترک ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشنز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے پانچ معاہدوں میں باہمی دفاعی تعاون کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات قطر اور ترکیہ کی سپریم اسٹریٹجک کمیٹی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دفاعی معاہدے کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا۔

معاہدوں میں امن و مصالحت اور تنازعات کے حل سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور مارکیٹ کی نگرانی کے شعبوں میں تعاون کی دستاویز بھی شامل ہے۔

ان پانچ معاہدوں کا مقصد دفاع، تعلیم، سفارت کاری اور دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

متعلقہ مضامین

گورنر خیبرپختونخوا نے سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے اور غیر قانونی مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

November 14, 2026

ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص کا استقبال کرنے تین بیویاں ڈھاکا ایئرپورٹ پہنچ گئیں، جہاں بحث کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

November 14, 2026

سفارتی و معاشی ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات اب امداد کے بجائے باہمی مفادات، معدنی وسائل میں سرمایہ کاری اور مساوی شراکت داری کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

November 14, 2026

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *