وہ قاتل جس نے پولیس کو بھی چکرا دیا

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

کے پی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 20 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیوں میں 20 خوارج ہلاک ہوگئے، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے۔
شمالی وزیرستان اور بنوں میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 20 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیاں، 20 خوارج ہلاک، دو فوجی جوان شہید، کنگر پل پولیس چوکی پر حملہ ناکام۔

November 14, 2026

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 20 خوارج ہلاک کر دیے، جبکہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران علی خیل، میر علی اور دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علی خیل میں دو افغان شہریوں سمیت 12 خوارج ہلاک کیے گئے، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو خوارج مارے گئے۔ کارروائیوں کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

دو جوان شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق ضلع صوابی، جبکہ نائیک آفتاب علی کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری رہیں گے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 16 خوارج کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید جوانوں کی قربانیوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

بنوں میں 4 خوارج ہلاک

دوسری جانب بنوں میں کنگر پل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی اور بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران چار خوارج ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خوارج نے نصف شب پولیس چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم چوکی پر تعینات اہلکاروں نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اضافی دستے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

حکام کے مطابق کوئیک رسپانس فورس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے دوران چار خوارج کی لاشیں ملیں۔ ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بروقت کارروائی پر بنوں پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی حملہ ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

گورنر خیبرپختونخوا نے سونے کی کان کنی کی تمام سرگرمیاں معطل کرنے اور غیر قانونی مائننگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔

November 14, 2026

ملائیشیا سے واپس آنے والے شخص کا استقبال کرنے تین بیویاں ڈھاکا ایئرپورٹ پہنچ گئیں، جہاں بحث کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔

November 14, 2026

سفارتی و معاشی ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات اب امداد کے بجائے باہمی مفادات، معدنی وسائل میں سرمایہ کاری اور مساوی شراکت داری کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

November 14, 2026

لندن میں 1888 میں 5 خواتین کے قتل کے بعد اخبارات کی سنسنی خیز رپورٹنگ، افواہوں اور سماجی تعصبات نے ایک نامعلوم قاتل کو افسانوی کردار بنا دیا۔

November 14, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *