اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ان کی لیگل ٹیم کے درمیان ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عمران خان نے وکلا کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت کے دوران ان کی صحت اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معاملہ اٹھایا جائے۔
رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے ہائی بلڈ پریشر اور بینائی 85 فیصد متاثر ہونے کی شکایت عدالت میں پیش کرنے کا کہا۔ اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کے سیل میں سانپ، بچھو، بدبو اور خراب حالات سے متعلق شکایات بھی اٹھانے کی ہدایت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لیگل ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران تاخیری حکمت عملی اپنانے پر بھی غور کیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وکلا چاہتے ہیں کہ عدالتی کارروائی طویل ہو اور فیصلہ سردیوں کی چھٹیوں تک مؤخر ہو جائے۔
دیکھیے ؛ مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط





