امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی اختلافات کو ہوا دے کر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کی سات قومی اسمبلی نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی کرپشن پر سوال اٹھائے جاتے ہیں تو لوگوں کو آپس میں لڑانے کی باتیں شروع کر دی جاتی ہیں۔
انہوں نے گنے کی کرشنگ شروع نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورت حال سے کسان پریشان ہیں۔ حکومت گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کرے۔
امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی جمعہ کے روز شوگر ملز کے باہر دھرنے دے گی۔





