قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

بھارتی فوج میں بھی آر ایس ایس کا نظریہ لایا جا رہا ہے، اجے شکلا

اجے شکلا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج سمیت کئی اداروں میں آر ایس ایس کا اثر بڑھایا جا رہا ہے۔
بھارتی صحافی اجے شکلا حیدر حیات خان کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

اجے شکلا نے بھارتی فوج میں آر ایس ایس کے بڑھتے اثر و رسوخ اور مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے۔

November 18, 2026

بھارتی صحافی اجے شکلا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت بھارتی فوج سمیت ملک کے مختلف اداروں میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے وابستہ افراد کو اہم عہدوں پر تعینات کر رہی ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے اجے شکلا نے کہا کہ بھارتی فوج میں بھی یہ عمل شروع ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق فوجی اسکولوں کو آر ایس ایس کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ نئی نسل کو مخصوص نظریے کے تحت تیار کیا جا سکے۔

اجے شکلا نے اگنی ویر بھرتی پروگرام پر بھی سوالات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار سال بعد ملازمت ختم ہونے والے نوجوانوں کو مستقبل میں روزگار دینے کے وعدوں کے ذریعے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بھارتی صحافی نے مزید دعویٰ کیا کہ ملک میں صحافیوں کو سچ رپورٹ کرنے سے روکا اور ڈرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی انتخابی کامیابی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت پر ووٹ چوری کے الزامات ہیں اور ایسے حالات میں عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے قوم پرستی کو ابھارنے والے بیانیے سامنے لائے جاتے ہیں۔

اجے شکلا کے ان بیانات نے بھارتی اداروں میں سیاسی نظریے کے اثر و رسوخ، فوج کی خودمختاری اور صحافتی آزادی سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاہم پروگرام میں پیش کیے گئے یہ الزامات ان کا مؤقف ہیں۔

دیکھیے ؛ جی ایس پی پلس پر سیاست، بھارتی لابیز کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *