قندھار بمقابلہ کابل، ہیبت اللہ اور سراج الدین حقانی قیادت کے اندرونی اختلافات بے نقاب

طالبان کے اقتدار کا اصل بادشاہ کون؟

طالبان حکومت میں ہبت اللہ اخوندزادہ اور سراج الدین حقانی کے طاقتور حلقوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم، عسکری کمان اور مالی وسائل کی کشمکش کیا ہے؟

افغان فریڈم فرنٹ نے شیخ ہیبت اللہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی

افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام کریں گے۔
افغان فریڈم فرنٹ نے شیخ ہیبت اللہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی

افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی واپسی اور اقتدار میں شراکت کی دعوت مسترد کردی۔

November 18, 2026

افغان فریڈم فرنٹ کے سربراہ جنرل یاسین ضیاء نے طالبان کے سپریم لیڈر شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے مخالفین کو افغانستان واپسی اور اقتدار میں شراکت کی دی گئی پیشکش کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

افغان فریڈم فرنٹ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ پیشکش مزاحمتی قوتوں کی پیش قدمی اور طالبان پر بڑھتے ہوئے عسکری دباؤ کے باعث پیدا ہونے والی بے چینی کی عکاسی کرتی ہے۔

جنرل یاسین ضیاء نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ ان کی تنظیم کی جدوجہد اقتدار میں حصہ لینے یا عہدوں کی تقسیم کے لیے ہرگز نہیں ہے۔ ان کے بقول اس تحریک کا بنیادی مقصد افغان عوام کی آزادی، مساوی حقوق اور بنیادی انسانی آزادیوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

مزاحمتی محاذ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ افغان عوام کو اپنے مستقبل، سیاسی نظام اور طرز حکمرانی کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل اختیار ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک فرد یا مخصوص گروہ کو پورے افغانستان پر اپنی مرضی مسلط کرنے یا ملک کی تقدیر کا تنہا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔

افغان فریڈم فرنٹ کے مطابق اس انکار کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ اقتدار میں نمائشی شراکت کی پیشکش سیاسی جواز اور عوامی حمایت کے فقدان کا متبادل نہیں ہو سکتی، اور افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ صرف وہاں کے عوام ہی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروہوں کی کارروائیاں بڑھ گئیں، اے سی ایل ای ڈی کے مطابق رواں سال جھڑپوں میں دوگنا اضافہ ہوا۔

November 18, 2026

سعید غنی نے بلاول بھٹو کے خونریزی والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے نئے صوبوں کے مطالبے اور ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

November 18, 2026

حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر لسانی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاول بھٹو سے کراچی کی سات نشستوں کے فارم 45 دکھانے کا مطالبہ کر دیا۔

November 18, 2026

ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 15 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا، حکام نے قیمتوں میں کمی اور موسم سرما میں فراہمی بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی۔

November 18, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *