افغانستان سے منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کے واقعات خطے کی سکیورٹی کے لیے تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایرانی اور افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فورسز نے کارروائی کے دوران 55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا۔ جھڑپ کے بعد مسلح اسمگلر موٹر سائیکلیں اور سامان چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس بھی ضبط کی۔
افغانستان سے منشیات کی مسلسل اسمگلنگ صرف ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ ایسے واقعات سرحدی نگرانی اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت کو واضح کرتے ہیں۔
دیکھیے ؛ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح کارروائیوں میں دوگنا اضافہ، مزاحمت 28 صوبوں تک پھیل گئی





