مددگار یا مکار؟ ذاتی محافظوں کے ہاتھوں سابق وزیر کا قتل

مددگار یا مکار؟

جنھیں حفاظت کے لیے رکھا گیا، مبینہ طور پر انھی کے ہاتھوں سابق وزیر مملکت لیاقت عباس بھٹی قتل ہوئے۔ اداریہ: نجی محافظوں کی بھرتی، تصدیق اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات۔

سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

سعودی فضائی دفاع نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کردیے، شہری دفاع نے خطرہ ختم ہونے کا اعلان کردیا۔
سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے 3 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے

سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے تین بیلسٹک میزائل تباہ کردیے۔ نجران، ریاض اور السلیل میں ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔

November 21, 2026

سعودی فضائی دفاعی نظام نے حوثی ملیشیا کے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تینوں میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، جبکہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

اتحادی افواج برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے تصدیق کی ہے کہ حوثی ملیشیا نے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب تین بیلسٹک میزائل داغے، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔

واقعے کے بعد سعودی عرب کے نجران ریجن، ریاض شہر اور السلیل گورنری میں ابتدائی وارننگ سسٹم کے ذریعے ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا۔ تاہم سعودی محکمہ شہری دفاع نے چند منٹ بعد خطرہ ختم ہونے کا اعلان کردیا۔

سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے اور الرٹ کے دوران کھلی جگہوں، شیشوں، بالکونیوں اور چھتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔

شہری دفاع نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں یا ان کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے بھی خبردار کیا۔ حکام نے حساس سکیورٹی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکا، روس اور چین کے جوہری ذخیرے سے متعلق اعداد و شمار بھی بیان کیے۔

November 21, 2026

سعودی اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کا دعویٰ کیا ہے، حوثیوں نے سعودی بندرگاہوں اور فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کو خبردار کردیا۔

November 21, 2026

جنھیں حفاظت کے لیے رکھا گیا، مبینہ طور پر انھی کے ہاتھوں سابق وزیر مملکت لیاقت عباس بھٹی قتل ہوئے۔ اداریہ: نجی محافظوں کی بھرتی، تصدیق اور نگرانی کے نظام پر سنجیدہ سوالات۔

November 21, 2026

خیبرپختونخوا میں ہلاک 4 دہشت گردوں میں افغان شہری قاری متی اللہ بھی شامل تھا، بیان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ 260 سے زائد افغان شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *