اسلام آباد میں عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت کی تیاریاں مکمل، 32 ممالک کے قراء کی آمد شروع

بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے ممتاز قراء پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ مقابلہ 24 سے 26 نومبر تک ہوگا۔
پاکستان میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کرنے والے قراء۔

32 ممالک کے ممتاز قراء اور ججز پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد میں بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت 24 نومبر سے شروع ہوگا۔

November 23, 2026

دنیا بھر سے ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع ہوگئی ہے۔ دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کے لیے 32 ممالک کے قراء اور ججز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

مقابلے کے لیے ایران اور مصر کے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق، ازبکستان، جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، مصر اور دیگر ممالک کے قراء بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

دوسرا بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس دوران مختلف ممالک کے قراء اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پیش کریں گے۔

معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے قراء کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دیکھیے ؛ نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف

متعلقہ مضامین

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 4 اہلکار زخمی۔

November 23, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال کرنے والی خاتون رپورٹر کو بدتمیز قرار دے دیا۔

November 23, 2026

ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 سیاسی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئی، امریکہ کی عدم شرکت اور فوسل فیول پر اختلافات مذاکرات میں رکاوٹ بنے۔

November 23, 2026

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *