دنیا بھر سے ممتاز قراء کی پاکستان آمد شروع ہوگئی ہے۔ دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کے لیے 32 ممالک کے قراء اور ججز اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔
مقابلے کے لیے ایران اور مصر کے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق، ازبکستان، جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، مصر اور دیگر ممالک کے قراء بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
دوسرا بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس دوران مختلف ممالک کے قراء اپنی خوبصورت آواز میں تلاوتِ قرآن پیش کریں گے۔
معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے قراء کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دیکھیے ؛ نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف دوٹوک مؤقف





