امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافی کے سوال پر غصے میں آگئے اور خاتون رپورٹر کو بدتمیز قرار دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کیا تو وہ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے رپورٹر سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ اس کے بعد کہا کہ آپ ایک بدتمیز خاتون ہیں اور آپ کو پچھلی صفوں میں ہونا چاہیے تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا صحافیوں کے ساتھ سخت رویہ کوئی نئی بات نہیں۔ ایک اخبار نے تبصرہ کیا کہ شاید ہی کوئی دن گزرتا ہو جب امریکی صدر کسی رپورٹر کے سوال پر برہمی کا اظہار نہ کریں۔ اکثر ایسے سوالات ان کی ناراضی کی وجہ بنتے ہیں جو انہیں پسند نہیں آتے۔





