بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

July 25, 2026

سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حدیدہ میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ حوثیوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ بحیرۂ احمر میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

July 25, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذاکرات جاری ہیں مگر تمام اقدامات زیرِ غور ہیں۔

July 25, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا دعویٰ کرتے ہوئے 21 طالبان کو ہلاک اور متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

July 25, 2026

سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام کارروائیاں وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

July 25, 2026

بلوچستان کے ضلع چاغی میں فرنٹیئر کور کی کارروائی میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 71 غیر قانونی افغان شہری گرفتار کر لیے گئے۔

July 24, 2026

طالبان کے خلاف جنگ نئے مرحلے میں داخل، مزاحمتی کارروائیوں میں 21 افغان طالبان ہلاک

افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشاں کے ضلع زیبک میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا دعویٰ کرتے ہوئے 21 طالبان کو ہلاک اور متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ نے بدخشان کے ضلع زیبک میں طالبان کے خلاف بڑے آپریشن کا دعویٰ کرتے ہوئے 21 طالبان کو ہلاک اور متعدد چوکیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ بدخشاں میں طالبان پر حملہ کر دیا، جس میں 21 طالبان کی ہلاکت، 37 کے زخمی ہونے اور عسکری پوزیشنوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

July 25, 2026

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمتی کارروائیوں میں مسلسل شدت آتی جا رہی ہے اور پورا ملک طالبان کے ہاتھ سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) نے طالبان کے ظلم کے خلاف صوبے میں بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق ضلع زیبک میں طالبان کے خلاف 23 جولائی کی صبح متعدد اطراف سے بڑا آپریشن شروع کیا گیا۔ ان جھڑپوں میں کم از کم 21 طالبان فوجی ہلاک اور 37 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جبکہ زیبک کے علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

مارے جانے والے طالبان میں متعدد کمانڈر بھی شامل ہیں، جن میں تین مقامی کمانڈرز کے علاوہ سینئر سرحدی کمانڈر فرید اللہ وحدت کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

آپریشن کے دوران افغانستان فریڈم فرنٹ کے جنگجوؤں نے طالبان کے ایک ہیلی کاپٹر کو راکٹ سے نشانہ بنایا۔ بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانے کے بعد پسپا ہونے والے طالبان اہلکار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فیض آباد اور دیگر اضلاع کی جانب بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

اے ایف ایف نے طالبان کی متعدد اہم چوکیوں اور بلند عسکری پوزیشنوں کو اپنے مکمل کنٹرول میں لے لیا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات ضلع درایم میں واقع طالبان کے ہیڈکوارٹر پر بھی متعدد راکٹ داغے گئے ہیں۔

کارروائی کے دوران اے ایف ایف کے ہاتھ بڑی مقدار میں طالبان کا اسلحہ، گولہ بارود اور جنگی سامان بھی لگا ہے۔ معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے اے ایف ایف کے سربراہ داؤد ناجی نے کہا کہ طالبان کے خلاف جنگ اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور آزادی کی فیصلہ کن جدوجہد جاری رہے گی۔

دوسری جانب طالبان ترجمان نور اللہ نظری نے مسلح افراد کے ضلع زیبک کے توپ خانہ علاقے میں داخل ہونے اور جھڑپوں کی تصدیق کی ہے۔ تاہم طالبان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جوابی کارروائی میں پانچ مخالف جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہے۔

دیکھیے: افغانستان: بدخشان میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

متعلقہ مضامین

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے تباہ، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

July 25, 2026

سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حدیدہ میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ حوثیوں نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ بحیرۂ احمر میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

July 25, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذاکرات جاری ہیں مگر تمام اقدامات زیرِ غور ہیں۔

July 25, 2026

سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کے دائرہ اختیار پر اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام کارروائیاں وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

July 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *