ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

افغان شہری ڈاکٹر امین نے اقوامِ متحدہ کی بلیک لسٹ سے نام ہٹانے کی درخواست کر دی

ڈاکٹر امین نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تحقیقات میں ان کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے لہذا اقوامِ متحدہ کو ان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کردینا چاہیے

1 min read

ڈاکٹر آمین نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام تحقیقات میں ان کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے لہذا اقوامِ متحدہ کو ان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کردینا چاہیے

افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے اب تک متعدد افراد کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹانے کے مطالبات سامنے آئے ہیں

August 27, 2025

کابل: افغان شہری ڈاکٹر امین نے اقوام متحدہ سے اپنا نام بلیک لسٹ سے ہٹانے کی درخواست کی ہے۔ یہ وہی ڈاکٹر امین ہیں جنہیں امریکی عدالت نے بے گناہ دیا تھا۔ ڈاکٹر امین اس وقت افغانستان میں دیگر شہریوں کی طرح پُرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر آمین نے دعویٰ کیا کہ تمام تحقیقات میں ان کی بے گناہی ثابت ہوئی ہے لہذا اقوامِ متحدہ کو ان کا نام بلیک لسٹ سے ختم کردینا چاہیے۔ مقامی طالبان ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امین نے اقوام متحدہ کو باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔


افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے اب تک متعدد افراد کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے ہٹانے کے مطالبات سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹر امین کا کیس اس تناظر میں اہم ہے کہ انہیں امریکی عدالت نے بے گناہ قرار دیا لیکن پاکستان نے انہیں جلا وطن کر دیا۔ پاکستانی حکام نے دوبرس قبل غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا، جس کے تحت 8 لاکھ سے زائد افغان بشہریوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر امین کا کہنا ہے کہ ان کی بے دخلی سیاسی دباؤ کا نتیجہ تھی جبکہ ان کے خلاف کوئی واضح ثبوت بھی نہیں ملے۔


اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں طالبان کے مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔ طالبان نے بھی اس فہرست سے اپنے ارکان کے نام ہٹانے کی متعدد مرتبہ درخواست کی ہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اسی طرح ڈاکٹر امین کی درخواست پر بھی اقوام متحدہ کا ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا لیکن انسانی حقوق کی تنظیموں نے نے اسے سنجیدہ کیس قرار دیا ہے۔ اگر ڈاکٹر امین کی درخواست منظور ہوئی تو یہ دیگر متاثرین کے لیے امید کی کرن بن سکتی ہے۔

یہ معاملہ پاک ۔ افغان تعلقات اور عالمی انسانی حقوق کے تناظر میں بھی خاصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان کی ڈی پورٹیشن پالیسی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دیکھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجازت نہ ملنے پر امیر خان متقی کا دورہ بھارت منسوخ

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *