چار اگست کو افغان وزیرِ خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ لیکن تکنیکی وجوہات کی بنا پر وزیر خارجہ امیر خان متقی کا طے شدہ پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے 4 اگست کو اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد آنا تھا، لیکن سفارتی ذرائع کے مطابق اب یہ دورہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر مؤخر کیا جارہا ہے۔
اگرچہ وجوہات کی تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئی تاہم اس دورے کو پاک افغان تعلقات میں اہم ترین پیش رفت تصور کیا جا رہا تھا۔ اب امید یہ ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ دورہ دوبارہ ممکن ہوگا اعلی سطحی وفود کے دو طرفہ دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دیکھیں: افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی 04 اگست کو اہم ترین دورے پر پاکستان پہنچیں گے