وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انفرادی بینک کھاتوں سے ماہانہ نقد رقم نکالنے کی حد 10 لاکھ افغان کرنسی کر دی گئی ہے۔
یادرہےاس سے قبل افغان وزارتِ خزانہ کی جانب سے پانچ لاکھ تک نکالنے کی حد مقرر تھی۔ افغان وزارتِ خزانہ نےاپنےشہریوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اہم فیصلہ کیا ہے جسے افغانستان کی عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
افغان حکومت نے اپنےشہریوں کے مسائل کومدِ نظر رکھتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے مزید اقدامات اُٹھانےکا بھی اعلان کیاہے۔
عوام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتےہوئے افغان حکام کا شکریہ اداکیا، اور کہا کہ مستقبل میں بھی ہم ایسے اقدامات کے منتظررہیں گے۔
افغانستان کی موجودہ صورتحال اور ماضی کو دیکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے ایسا ملک جس پرنصف صدی سے جنگ مسلط رہی، اس ملک کا وسائل و سرمائے کی کمی باوجود اتنی قلیل مدت میں ترقی کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہیکہ افغان حکام ملک و ملت کے ساتھ مخلص ہیں۔
دیکھیں: پاک۔افغان تعلقات میں اہم پیشرفت: دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق