نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور مراد سعید سمیت 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

August 25, 2026

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، منصوبے کے تحت پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو جدید ریلوے ٹریک سے منسلک کیا جائے گا۔

August 25, 2026

افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اور القاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش بڑھ گئی۔

August 25, 2026

ہری پور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کی نمازِ جنازہ ادا، صوبائی حکومت کی ترجیحات پر شدید تنقید۔

August 25, 2026

آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں عہدوں پر واضح اکثریت سے کامیاب۔

August 25, 2026

علی وزیر کے خلاف مختلف اضلاع میں درج مقدمات پر قانونی مؤقف سامنے آیا ہے کہ ایف آئی آر تحقیقات کا ابتدائی مرحلہ ہے جبکہ حتمی فیصلہ شواہد کی بنیاد پر عدالتیں کریں گی۔

August 25, 2026

پاکستان نے مزید 49 غیر قانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا

پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی ڈی پورٹیشن جاری، دہشت گردی میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے شواہد کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت۔
پاکستان نے مزید 49 غیر قانونی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا

پاکستان سے غیر قانونی افغان باشندوں کی ڈی پورٹیشن جاری۔ بنوں کینٹ اور وانا حملوں میں افغان شہریوں کی شمولیت اور طالبان کمانڈر کے اعتراف نے سکیورٹی اقدامات کو ناگزیر بنا دیا۔

July 9, 2026

پاکستان نےسرحد پار سے جاری دہشت گردی کے سدِباب کے لیے حالیہ دنوں میں غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف ملک گیر کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسی تسلسل میں سندھ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم 49 افغان باشندوں کو حراست میں لینے کے بعد ہولڈنگ پوائنٹ کے ذریعے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے بھی 2 افغان طلبہ کو حراست میں لے کر بے دخل کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو یہ سخت اقدامات ملکی بقا اور سکیورٹی چیلنجز کے باعث اٹھانے پڑ رہے ہیں، کیونکہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت سامنے آئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اکثریت افغان شہریوں کی ہوتی ہے جنہیں بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، جبکہ افغان طالبان رجیم ان دہشت گردوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ناقابلِ تردید شواہد

تحقیقات کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث اور ہلاک دہشت گرد عثمان اللہ کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی تھی، جس کے بعد افغانستان کے صوبہ پکتیا میں اس کے لیے باقاعدہ بڑا تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا۔

اسی طرح 10 نومبر 2025 کو کیڈٹ کالج وانا پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد جان اللہ کا تعلق بھی افغان صوبے ننگرہار سے تھا، جس کی ہلاکت کے بعد افغان طالبان کے اعلیٰ حکام نے اس کی تعزیتی تقریب میں سرِعام شرکت کی۔

اس کے علاوہ باجوڑ میں ہلاک ہونے والے افغان نژاد ٹی ٹی پی دہشت گرد ملا صدام کے لیے افغانستان کے صوبے کندز اور فرانس کے شہر رینس کی مسجد میں عوامی تعزیتی اجتماعات منعقد کیے گئے، جو دہشت گردی کے بین الاقوامی روابط کو ظاہر کرتے ہیں۔

طالبان کمانڈر کا اعتراف

پاکستان کے ان تمام مؤقف کی تصدیق خود طالبان کے منحرف کمانڈر حاجی جمعہ خان فتح کے حالیہ اعتراف سے بھی ہوتی ہے، جنہوں نے پہلی مرتبہ کھلے عام یہ مانا ہے کہ مختلف غیر ملکی عسکریت پسند گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔

پاکستان کا اصولی مؤقف

ان شواہد اور اعترافات نے افغان طالبان کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ملکی بقا، معاشی ترقی اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قوم کی حمایت سے ان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، علی امین گنڈاپور اور مراد سعید سمیت 47 اشتہاری مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

August 25, 2026

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، منصوبے کے تحت پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو جدید ریلوے ٹریک سے منسلک کیا جائے گا۔

August 25, 2026

افغانستان میں فتنہ الخوارج، داعش خراسان اور القاعدہ سمیت مختلف عسکریت پسند گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش بڑھ گئی۔

August 25, 2026

ہری پور میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 5 سالہ آیت نور کی نمازِ جنازہ ادا، صوبائی حکومت کی ترجیحات پر شدید تنقید۔

August 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *