شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

September 18, 2026

علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں غیر حاضری پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر احتجاج کیس میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے اور جائیدادوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

July 30, 2026

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر احتجاجی کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مسلسل غیر حاضری پر باضابطہ طور پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں اور اس سے متعلق حتمی رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔

عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد درخواست منظور کی اور دونوں کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

دریں اثنا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تیسری بہن نورین نیازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔ نورین نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت میں سماعت متوقع ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی کی بہنیں ماضی قریب میں معرکہ حق، دفاعی اداروں اور بالخصوص افواجِ پاکستان کے خلاف متنازع اور اشتعال انگیز بیانات دیتی رہی ہیں جس کا ماضی خود گواہ ہے۔

ماہرین کے مطابق ریاستی سلامتی، قانون کی بالادستی اور اداروں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے ان کے خلاف بلا امتیاز اور سخت ترین قانونی ایکشن لیا جانا انتہائی ضروری تھا۔

عدالت نے پولیس کو ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات اور آئندہ کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *