کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

آیت اللہ خامنہ ای اپنے بیٹے، بہو اور ملک کی اعلیٰ عسکری قیادت سمیت اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوگئے؛ اسرائیلی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا دعویٰ

رائٹرز نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کو رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی لاش بھی مل گئی ہے۔ ایرانی حکام نے اس خبر پر کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اعلیٰ قیادت کے حوالے سے کسی خبر کی تصدیق کر سکیں۔
اسرائیلی حملوں میں خامنہ ای کے بیٹے، بہو اور ایران کے وزیر دفاع جاں بحق، اسرائیلی حکام نے ایرانی سپریم لیڈر کی موت کا بھی دعویٰ کر دیا

دوسری جانب ایران نے ان حملوں کے بعد ابنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا ہے۔

March 1, 2026

اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ فضائی حملوں کے دوران ایران کے چند اہم عسکری اور سیاسی شخصیات کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں ایران کے وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر محمد پاکپور شامل ہیں، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایران نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے اور بہو بھی ہونے والی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای زندہ ہیں اور ان کے بارے میں غلط معلومات پھیلنا درست نہیں ہے۔ تاہم رائٹرز نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اس دعوے کو رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای بھی اب اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی لاش بھی مل گئی ہے۔ ایرانی حکام نے اس خبر پر کہا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اعلیٰ قیادت کے حوالے سے کسی خبر کی تصدیق کر سکیں۔

دوسری جانب ایران نے ان حملوں کے بعد ابنائے ہرمز کو بھی بند کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ذرائع کے مطابق امریکی و اسرائیلی فضائی حملے نے ایران کے مختلف شہروں اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران نے جوابی میزائل و ڈرون حملوں کے ساتھ جوابی کارروائی کا بھی آغاز کیا ہے، جس نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

دونوں ممالک کی جانب سے جاری کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے، جبکہ یہ تنازع بین الاقوامی قوانین، حملوں کی قانونی حیثیت، اور خطے کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔

خامنہ ای کی موت کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’تاریخ کے سب سے برے انسان خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں۔‘

ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای امریکہ کی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ صرف ایرانی لوگوں کے لیے نہیں بلکہ تمام امریکیوں کے لیے بھی انصاف ہے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ ایرانی عوام کے لیے واحد سب سے بڑا موقع ہے کہ وہ اپنے ملک کو واپس حاصل کر لیں۔‘

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *