آرمی چیف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے راولپنڈی میں منعقدہ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نےاجلاس میں دیگر اُمور کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی امن و سلامتی اور سکیورٹی مسائل پر اہم گفتگو کی۔
آرمی چیف و فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردانہ کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس قسم کی کاروائیاں کرنے پر مجبور ہے کیونکہ بھارت کو “معرکہ حق” میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے پراکسی جنگ کو فروغ دے رہا ہے، بھآرتی ایما پر چلنے والے دہشت گردوں، عسکریت پسند گرہوں کو بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نہ مذہب دیکھتی ہے اور نہ ہی رنگ و نسل، لہذا دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد ویکجہتی ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کو نشانہ بنانے اور اشتعال دلانے کو بھارتی سازش قرار دیا اور کہا کہ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے پیشِ نظر قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدام اٹھاتے ہوئے سخت کاروائی کریں گے۔
دیکھیں: پاک فوج نے افغان سرحد کے نزدیک دہشتگردوں کے خلاف “آپریشن سر بکف” لانچ کر دیا
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															