امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

فوج میں صوبائی نمائندگی سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے، محمود اچکزئی کا مؤقف مسترد

فوج میں صوبائی نمائندگی کے حوالے سے میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے محمود اچکزئی کے مؤقف کو مسترد کر دیا
فوج میں صوبائی نمائندگی کے حوالے سے میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے محمود اچکزئی کے مؤقف کو مسترد کر دیا

فوج میں صوبائی نمائندگی سے متعلق میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے بعد محمود اچکزئی کے بیان کو قومی سطح پر مسترد کیا جانے لگا

February 10, 2026

فوج میں صوبائی نمائندگی سے متعلق جاری بحث کے دوران میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے اعداد و شمار کے ساتھ وضاحت پیش کرتے ہوئے محمود اچکزئی کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی آبادی اور مسلح افواج میں صوبائی نمائندگی عمومی طور پر آبادی کے تناسب کے قریب ہے۔

ان کے مطابق پنجاب کی مجموعی قومی آبادی میں شرح تقریباً 51 سے 52 فیصد ہے اور فوج میں نمائندگی بھی اسی تناسب کے قریب پائی جاتی ہے۔ سندھ کی آبادی 20 سے 21 فیصد کے درمیان بتائی جاتی ہے جبکہ فوج میں اس کی نمائندگی تقریباً 17 فیصد کے قریب ہے۔ اسی طرح بلوچستان کی پاکستان میں مجموعی آبادی تقریباً 5 سے 6 فیصد ہے اور فوج میں اس صوبے کی نمائندگی بھی تقریباً پانچ فیصد کے قریب بتائی جاتی ہے۔

میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کرتے رہے ہیں۔ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد موسیٰ خان جن کا تعلق بلوچستان کے ہزارہ برادری سے تھا، سمیت سندھ، بلوچستان اور دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران اہم عسکری ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس وضاحت کے بعد فوج میں صوبائی نمائندگی سے متعلق پائے جانے والے بعض تاثر کی نفی ہوتی ہے اور اعداد و شمار اس معاملے کو حقائق کی بنیاد پر دیکھنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

دیکھیے: پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف نئی حکمت عملی، 7,500 سے زائد شدت پسندوں کی شہریت منسوخ

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *