پاکستان نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کیلئے سکیورٹی خطرات کے پیش نظر اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کھیلوں کو سیاست سے دور رکھتا ہے تاہم بھارتی ضد اور ہٹ دھرمی ہمیشہ پاکستان کے آڑے آتی ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگل رہا ہے اور انتہا پسند تنظیمیں مختلف اکاؤنٹس سے مسلسل کھلاڑیوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایسی حساس صورتحال اور سنگین سکیورٹی خطرات کے ہوتے ہوئے ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی تھی جس کے بعد ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے بھی تمام کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ہائبرڈ ماڈل کا اعلان کیا تھا۔