وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بلاول بھٹو کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک طرف حکومت کا حصہ ہیں اور دوسری طرف اپوزیشن کی طرح باتیں کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد نظام کی بہتری کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیے۔
نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر عطا تارڑ نے کہا کہ اس کا فیصلہ سیاست دانوں کے بجائے عوام کو کرنا چاہیے۔ اگر عوام نئے صوبے نہیں چاہتے تو ریفرنڈم کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم آئین کے مطابق عوام سے رائے لینے کا ایک طریقہ ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو نئے صوبوں کے معاملے پر بات چیت سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان کو سیاسی کشیدگی اور انتشار کے بجائے بہتر حکمرانی اور عوام کی مرضی کے مطابق فیصلوں کی ضرورت ہے۔
دیکھیے ؛ بلاول کی تقریر پر ماہرین کے کڑے سوالات، سندھ کی کارکردگی کٹہرے میں





