شاندانہ گلزار کے متنازع بیانات اور صالح ظفر کے ساتھ حالیہ تلخی نے سیاسی درجہ حرارت بڑھا دیا؛ مبصرین کی جانب سے ریاست کو للکارنے، ‘بندوق اٹھانے’ کی دھمکیوں اور سنسنی خیزی پھیلانے پر سخت ردِعمل
امریکہ نے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبہ کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے معدنیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عالمی سطح پر تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے
کینیڈا میں فائرنگ کے ایک ہولناک واقعے میں برٹش کولمبیا کے ہائی اسکول میں حملہ آور خاتون سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حالیہ تاریخ کا مہلک ترین اجتماعی حملہ قرار دیا جا رہا ہے جس نے ملک بھر میں صدمے کی لہر دوڑا دی ہے
بھارتی صحافی کی بڑے صنعتی گروپ اڈانی کے خلاف مبینہ ہتک آمیز مہم نے قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر دوہرے معیار کی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔ ایمان مزاری اور نائر کے کیسز پر عوامی ردعمل میں پائے جانے والے تضاد نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں
یلدا حکیم کا تہلکہ خیز دعویٰ؛ بانی پی ٹی آئی نے ٹیریان وائٹ کی آمد اور عوامی ردِعمل کے خوف سے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے روک کر دورہ منسوخ کرا دیا
افغان میڈیا پر دہشت گردی کی کھلی وکالت کرتے ہوئے تجزیہ کار عبدالجبار سٹانکزئی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ٹی ٹی پی اور شدت پسندوں کو پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے اغواء کی ترغیب دے دی ہے
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل 2025 کی رپورٹ میں افغانستان کی بدترین رینکنگ؛ عدالتی نظام کی کمزوری، احتسابی اداروں پر حکومتی غلبے اور بین الاقوامی نگرانی کے فقدان کو تنزلی کی بڑی وجوہات قرار دے دیا گیا
اقوامِ متحدہ کی 37 ویں رپورٹ نے افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی تصدیق کر دی؛ ٹی ٹی پی کو حاصل طالبان کی سرپرستی، جدید اسلحے تک رسائی اور نور ولی محسود کے ‘جعلی مفتی’ ہونے کے انکشافات
صدر آصف علی زرداری نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کی جانب سے دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارت، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے