ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن مکمل، لاپتا بچی کی تلاش جاری ہے۔
کوئٹہ کے نواں کلی علاقے کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید ہوئے۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت کو قیادت کرنا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں پانچ اضلاع میں چھ ماہ تک سکیورٹی اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا۔
افغان طالبان پاکستان پر الزامات کے ذریعے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی پناہ گاہوں پر پردہ ڈال رہے ہیں۔ متعدد سفارتی کوششوں اور واحد مطالبے کے باوجود افغان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے مسلسل انکار کیا۔
اقرار الحسن کی گرفتاری کے بعد اہلیہ فرح یوسف نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی، بیٹے پہلاج نے بھی رہائی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی۔