برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

خاران کے علاقے لجے میں سکیورٹی فورسز کا فتنۂ ہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ابتدائی طور پر 7 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری۔

August 15, 2026

شمالی وزیرستان کے ٹنڈی گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارٹر گولے کی زد میں آ کر ٹی ٹی پی کا خطرناک خارجی دہشتگرد ابوبکر عرف سبین ہلاک ہو گیا۔

August 15, 2026

بلوچستان کے ہیروز: تحریکِ پاکستان اور دفاعِ وطن میں قربانیاں، قومی بیانیے کا حصہ بنانے کا مطالبہ

تحریکِ پاکستان اور دفاعِ وطن میں بلوچستان کے رہنماؤں کا کردار تاریخی ہے، بلوچ ہیروز کو قومی نصاب اور بیانیے میں جائز مقام دینے پر زور۔
بلوچستان کے ہیروز: تحریکِ پاکستان اور دفاعِ وطن میں قربانیاں، قومی بیانیے کا حصہ بنانے کا مطالبہ

بلوچستان کے اصل ہیروز، بشمول میر جعفر خان جمالی اور قاضی محمد عیسیٰ کی تحریکِ پاکستان اور دفاعِ وطن میں قربانیوں کو قومی بیانیے کا حصہ بنانے کا مطالبات۔

July 28, 2026

بلوچستان کی تاریخ جہاں مزاحمت اور جدوجہد سے عبارت ہے، وہیں یہ خطہ تحریکِ پاکستان، قومی یکجہتی اور دفاعِ وطن کی خاطر دی جانے والی لازوال قربانیوں کا بھی امین رہا ہے۔ ماہرین اور مفکرین کے مطابق بلوچ ہیروز کو قومی بیانیے، نصاب اور تاریخ میں ان کا جائز مقام دینا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے تاکہ ملک کی نئی نسل اپنی حقیقی اور مشترکہ قومی شناخت سے جڑ سکے۔

تاریخی حقائق کے مطابق تحریکِ پاکستان میں بلوچستان کی سیاسی قیادت نے کلیدی کردار ادا کیا۔ میر جعفر خان جمالی نے بلوچستان کی سیاسی آواز کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ساتھ جوڑ کر قومی اتحاد کو مضبوط بنایا، جبکہ قاضی محمد عیسیٰ نے مسلم لیگ کے صفِ اول کے رہنما کے طور پر قائد کے وژن کو عام عوام تک پہنچایا۔

اس کے علاوہ فتح محمد بلوچ نے تحریکِ پاکستان کے مقاصد کے فروغ اور مسلم لیگ کی جدوجہد کو تقویت دی، جبکہ ملک جان محمد خان نے بلوچستان میں پاکستان کے حق میں عوامی حمایت منظم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اسی طرح نواب محراب خان بگٹی نے خطے کے مستقبل کو پاکستان سے وابستہ کرتے ہوئے قومی وحدت کے لیے تاریخی خدمات سرانجام دیں۔

قیامِ پاکستان کے بعد بھی دفاعِ وطن کے لیے بلوچستان کے سپوت ہمیشہ صفِ اول میں رہے۔ میجر جنرل امیر حمزہ قیصرانی نے ملک کی سلامتی اور دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان کے عوام اور افواجِ پاکستان کی قربانیاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ہیروز کو قومی تاریخ اور عوامی بیانیے میں شایانِ شان جگہ دی جائے، کیونکہ ایک مضبوط اور مستحکم قومی شناخت اپنی تاریخ، ہیروز اور مشترکہ جدوجہد کو یاد رکھنے سے ہی تشکیل پاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

برطانوی جریدے ‘دی ٹیلی گراف’ کی رپورٹ نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار کے دوران افغانستان میں بڑھتی ہوئی غربت، 34 لاکھ شہریوں کے انخلا، خواتین پر پابندیوں اور انسانی بحران کی سنگین تصویر پیش کر دی ہے۔

August 15, 2026

طالبان کے وزیرِ دفاع ملا محمد یعقوب کے الزامات پر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ تعلقات میں بہتری کے لیے افغان سرزمین سے ٹی ٹی پی کی دہشت گردی پر ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی ضروری ہے۔

August 15, 2026

یومِ آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، ان کے تجربے کو قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ قرار دیا۔

August 15, 2026

ذبیح اللہ مجاہد کے بی بی سی انٹرویو نے طالبان حکومت کے 5 سال بعد بھی افغانستان میں سیاسی عدم شمولیت، 20 سالہ عبوری نظام اور پابندیوں پر نئے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

August 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *