تیسرا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ بنگلادیش نے سیریز اپنے نام کر لی
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، تیسرا ون ڈے

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

March 15, 2026

میرپور میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی۔

بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے۔ تنزید حسن نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 107 رنز بنائے جبکہ توحید ہریدوئے نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لٹن داس نے 41، سیف حسن نے 36 اور نجم الحسن شانتو نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 279 رنز تک محدود رہی اور یوں بنگلادیش نے میچ 11 رنز سے جیت لیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، غازی غوری، محمد رضوان، سلمان آغا، عبدالصمد، سعد مسعود، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ بنگلادیش نے سیریز اپنے نام کر لی۔

دیکھئیے:سلمان علی آغا پر آئی سی سی کا جرمانہ، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا

متعلقہ مضامین

محسن رضائی نے پیوٹن سے ملاقات میں ایرانی قیادت کا پیغام پہنچانے کا دعویٰ کیا، تہران نے امریکہ سے مذاکرات کے لیے سات شرائط پوری کرنے پر اصرار کردیا۔

November 6, 2026

بھارت نے پرلے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جبکہ فلپائن کو براہموس میزائلوں کی مزید فروخت کے لیے 800 ملین ڈالر تک کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

November 6, 2026

پشاور کے علاقے حیات آباد میں مسلح افراد نے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کے بھانجے تھے۔

November 6, 2026

پاکستان کی کوششوں سے سلامتی کونسل نے جنگ کے دوران سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت میں صدارتی بیان اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔

November 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *