اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

امریکی ایف بی آئی نے بھارتی گینگسٹر نتیش کوشل کو ورمونٹ سے گرفتار کر لیا، جس پر قتل، اغوا، منشیات و اسلحہ اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد سنگین الزامات عائد ہیں۔

July 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بنوں اور ملحقہ علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے، ہلاک شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

July 17, 2026

بی ایل اے کی کاروائیوں میں خواتین کا استعمال تنظیمی کمزوری اور مایوسی کی علامت ہے: المراشی

معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم الماشی کا انکشاف؛ کالعدم بی ایل اے کی جانب سے مسلح حملوں میں خواتین کا استعمال تنظیم کی شدید مایوسی اور آپریشنل کمزوری کی علامت ہے۔
معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم الماشی کا انکشاف

ڈاکٹر ابراہیم المراشی کے مطابق بی ایل اے کی جانب سے سکیورٹی سے بچنے کے لیے خواتین کو فدائی حملوں میں جھونکنا تنظیم کی شدید مایوسی اور تنظیمی کمزوری کا ثبوت ہے۔

June 1, 2026

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ کے امور کے ماہر اور معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر ابراہیم المراشی نے بین الاقوامی میڈیا نیٹ ورک ‘ایشیا ون’ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے مسلح اور خودکش حملوں میں خواتین کا استعمال تنظیم کے اندرونی بحران، شدید مایوسی اور تنظیمی کمزوری کی واضح علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عسکری گروہ اکثر سکیورٹی چیک پوائنٹس اور سخت حفاظتی طریقہ کار کے دوران کم توجہ حاصل ہونے کے باعث خواتین کو حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیونکہ ان کا یہ مفروضہ ہوتا ہے کہ خواتین پر عام طور پر کم شک کیا جاتا ہے۔

ماضی سے مماثلت

ڈاکٹر ابراہیم المراشی نے نشاندہی کی کہ بی ایل اے کا یہ طریقہ کار ماضی کی دیگر عسکری اور علیحدگی پسند تنظیموں کی حکمتِ عملی سے مکمل مشابہت رکھتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں چیچن علیحدگی پسندوں نے بھی اپنے مقاصد کے حصول کے لیے خواتین خودکش حملہ آوروں کو بڑے پیمانے پر بھرتی کیا تھا۔ عسکری گروہ خواتین کو ان آپریشنز میں اس وقت جھونکنے پر مجبور ہوتے ہیں جب وہ اپنے مرد حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز کی سخت مانیٹرنگ سے بچا کر اہداف تک پہنچانے میں مسلسل ناکام ہو رہے ہوں۔

نظریاتی استحصال

تجزیہ کار کے مطابق، عسکری گروہوں میں خواتین کی بھرتی کے پیچھے مختلف پیچیدہ وجوہات کارفرما ہوتی ہیں جن میں نظریاتی گمراہ کن بیانیہ، تنظیمی دباؤ، زبردستی اور بعض خواتین کی نجی و ذاتی مشکلات شامل ہیں۔ شدت پسند قیادت ان خواتین کے سماجی اور ذاتی حالات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں جذباتی طور پر متاثر کرتی ہے۔ مزید برآں، یہ عسکری گروہ خواتین کو علامتی طور پر پیش کر کے پروپیگنڈا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ مردوں کو یہ طعنہ دے کر تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا سکے کہ وہ مرد ہونے کے باوجود پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

عالمی میڈیا کی توجہ؟

ڈاکٹر الماشی نے اس اہم حقیقت پر بھی روشنی ڈالی کہ بی ایل اے کی جانب سے خطے میں مسلح سرگرمیاں بڑھانے کے باوجود اسے عالمی میڈیا میں القاعدہ اور داعش جیسے بین الاقوامی دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں انتہائی کم توجہ ملتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھرتی کے اسباب کا سدباب کرنے کے لیے انتہا پسندانہ بیانیے کا توڑ اور پروپیگنڈے کو روکنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنائے تاکہ ایسے انتہا پسند گروہوں کی فنڈنگ اور میڈیا نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *