Category: وسطی ایشیا

جرگہ کے واپس آنے کے بعد طورخم بارڈر پر ایک بار پھر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع ہو گئی جبکہ لاش تاحال سرحدی مقام پر موجود ہے

حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کے مطابق زائرین کی تعداد کو مانیٹر کرنے کیلئے جدید سینسر ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جس سے ہجوم کے بہاؤ کو منظم کرنے اور انتظامی امور کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے

پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا مشترکہ اعلامیہ؛ اسرائیلی کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ کی بندش اور عبادت گزاروں پر عائد پابندیوں کی شدید مذمت اور اسرائیل کے محاسبے کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف؛ ایران پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن و انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار

پنجاب اور تاشقند 'برادر صوبے' قرار؛ نواز شریف اور مریم نواز سے ازبک وفد کی ملاقات، زراعت، صنعت اور سیاحت میں تعاون کے بڑے معاہدوں پر اتفاق

ڈی آئی خان کے علاقے تختی خیل میں پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کا مشترکہ آپریشن؛ 2 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار، 2 موٹر سائیکلیں برآمد

ماہرین کے مطابق 7 ارب ڈالر کا یہ ریلوے منصوبہ وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط کو مضبوط کرے گا۔ قازقستان جیسے توانائی اور معدنی وسائل سے مالا مال ملک کے لیے یہ راہداری تیل، گیس، گندم اور دیگر اشیاء کی برآمدات کو آسان بنا سکتی ہے، جبکہ پاکستان کو ٹرانزٹ فیس، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر منشیات سمگل کرنے والے مشکوک گروہ کو روکنے پر کشیدگی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا

تاجکستان کے جنوبی صوبے خطلون میں چار دہشت گرد ہلاک، تاجک حکام نے طالبان حکومت سے سرحدی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

پاکستان اور ازبکستان نے اقتصادی شراکت داری میں تیزی لانے پر اتفاق کیا، باہمی تجارت کو دو ارب ڈالر سالانہ تک پہنچانے کا ہدف مقرر

پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کی بنیاد پر مستحکم قرار دیا اور ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت کو 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا

ازبکستان کے صدر کی انتظامیہ کے سربراہ سیدا مرزا یوف نے کہا کہ ریاستی پالیسی کا بنیادی نعرہ 'ہر شخص اہم ہے' ہے اور انتظامیہ کا کام اصلاحات کے کلیدی فیصلوں کی نگرانی ہے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے درمیان افغانستان سے وابستہ علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد، مبصرین کا کہنا ہے کہ گروہ نے زبان اور ثقافت سے متعلق پالیسیوں میں واضح تبدیلیاں کی ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے اپنی حکمرانی کے دوران فارسی اور اوزبیکی زبانوں کے استعمال کو محدود کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تاجکستان کے ساتھ میٹ ایکسپورٹ سے پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت ایک لاکھ تینتالیس ہزار ٹن حلال گوشت 14.5 ملین ڈالر میں برآمد کیا جائے گا

تاجک حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع شمسی الدین شاہین میں واقع بوگ سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔ جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تین مسلح افراد کو سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔