روس بھی اس نئے کھیل میں ایک اہم فریق بن چکا ہے۔ اگرچہ وہ نایاب معدنیات کے لحاظ سے چین جیسی پوزیشن نہیں رکھتا، مگر توانائی اور گیس کی فرا ہمی کے ذریعے یورپ پر اپنا دبائو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
واخان راہداری کی تکمیل رواں سال کے آخر تک متوقع ہے، جو افغانستان اور چین کے درمیان براہ راست تجارتی رابطے کا ذریعہ بنے گی، ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ افغان معیشت کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا کہ وہ اپنے نئے عائد کردہ کئی ٹیکسز کو 90 دن کے لیے مؤخر کر دیں گے، حالانکہ انہوں نے چین سے درآمدات پر ٹیکسز میں مزید اضافہ بھی کیا۔