Category: تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے، فتنہ الخوارج دشمن ملک سے وسائل حاصل کر رہا ہے۔

وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کمانڈر خالد گل سمیت 3 دہشت گرد ہلاک۔

سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشت گرد ہلاک۔

تاجکستان میں افغان سفارتخانے میں این آر ایف کے شہید کمانڈر حسیب پنجشیری کی یاد میں قرآن خوانی اور آزادی و انصاف کے عزم کی تجدید کی گئی۔

ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف علی عبداللہی کا کہنا ہے کہ مخالفین کی کسی بھی غلط اندازے یا خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اڈیالہ جیل سے ملنے والی سیاسی ہدایات اور احتجاجی سیاست کو ترجیح دے رہی ہے، جس سے صوبے میں گورننس شدید متاثر ہو رہی ہے۔

افغان طالبان کی امتیازی پالیسیوں کے خلاف 82 عالمی تنظیموں نے جون میں طالبان وفد کے ممکنہ دورۂ برسلز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سے سفارتی تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے بی ایل اے کے کمانڈر بشیر زیب کا اخلاقی زوال بے نقاب کر دیا ہے، جہاں بھارتی فنڈنگ کے عوض معصوم خواتین اور نوجوانوں کو گمراہ کر کے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

درہ آدم خیل میں سکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز میں 11 خارجی ہلاک اور ایک گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ہلاک دہشت گردوں میں 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مابین واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں تجارت، سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی سمیت دوطرفہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22، 22 روپے جبکہ مٹی کے تیل میں 41 روپے 44 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کر دی ہے۔

افغانستان کے صوبہ سرِپل میں چار نہتے نوجوانوں کے دن دہاڑے قتل اور بااثر طالبان رہنماؤں سے وابستہ نیٹ ورکس کو حاصل استثنا نے طالبان حکومت کے قانون و انصاف کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مئی 1998 کا یومِ تکبیر اور مئی 2025 کا معرکۂ حق (آپریشن بنیان مرصوص) پاکستان کی دفاعی تاریخ کے دو ایسے درخشاں ابواب ہیں جنہوں نے نہ صرف ازلی دشمن کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملایا، بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اہم سفارتی محور کے طور پر بھی منوایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ژوب میں مغربی سرحد پر جوانوں کے ساتھ عید منائی اور عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رہے گا۔

ننگرہار ایئرپورٹ پر طالبان اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، قومی محاذ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے طالبان کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی جانب سے ایران کشیدگی کو اسرائیل نارملائزیشن سے جوڑنے کی کوششوں کے جواب میں پاکستان نے بیرونی دباؤ مسترد کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا ہے۔