Category: پاکستان

گومل یونیورسٹی میں 71 افسران کی ترقیاں غیرقانونی قرار۔ تحقیقاتی رپورٹ نے صوبائی حکومت کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں میں بدعنوانی اور بددیانتی کی قلعی کھول دی۔

پشاور تعلیمی بورڈ کی جانب سے فیسوں میں 148 فیصد تک اضافے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ چارسدہ میں طلبہ نے حکومتی فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

افغانستان میں طالبان مخالف 3 مسلح گروہوں نے ایک ماہ کے دوران 50 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جن میں درجنوں طالبان جنگجوؤں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا کہا گیا ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اندرونی اتحاد اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے ایران موجودہ مشکلات پر قابو پا سکتا ہے۔

پمز آتشزدگی کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ پر 8 ذمہ دار افراد معطل کر دیے گئے، فوجداری کارروائی کی منظوری جبکہ بچے کی جان بچانے والی نرس کیلئے ستارۂ خدمت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری اسکول کے مسائل حل نہ ہونے پر کرک کے طلبہ کا احتجاج، خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی کارکردگی پر سوال اٹھ گئے۔

بڑھتی کشیدگی ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرون فضا میں بھیج دیے، جس سے بڑھتی کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے

پی ٹی آئی احتجاج پاکستان کے سفارتی مواقع کو متاثر کر رہا ہے، سیاسی کشیدگی کے دوران اسٹریٹجک تباہی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

پنجابی صوبہ تحریک سِکھوں کی لسانی شناخت کی جدوجہد تھی جسے ریاست نے دبایا، تقسیم کیا اور مکمل تسلیم نہ کر کے جمہوری وعدے ادھورے چھوڑے

2025 کے بعد بھارت میں سِکھوں کے خلاف ریاستی جبر میں اضافہ، دہائیوں سے سِکھ انصاف دبایا گیا، اب عالمی سطح پر آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

پاک۔بھارت تنازعے کے بعد بھارت میں سِکھ شناخت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں اختلاف رائے کو جھوٹی جاسوسی سے جوڑ کر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جنرل کوریلا نے داعش کے خلاف جنگ میں پاکستان تعاون کو شاندار قرار دیا، کئی اہم دہشتگرد گرفتار، ملک کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

حجاج کرام کی واپسی کا آغاز، سعادتِ حج حاصل کرنے کے بعد جدہ سے پہلی پرواز پی آئی اے کی اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچ گئی۔

صدر ٹرمپ بین الاقوامی تنازعات کے حل کی کوششوں کے تحت مسئلہ کشمیر اپنی صدارت کے دوران حل کر سکتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ