متحدہ عرب امارات اور پاکستان ایک نئے سفری معاہدے کے آخری مراحل میں ہیں، جس کے تحت پاکستان سے یو اے ای جانے والے مسافروں کے لیے "پری امیگریشن کلیئرنس" متعارف کرایا جائے گا
ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بگرام ایئربیس کے اطراف سیکیورٹی انتظامات میں اضافہ اور بعض تکنیکی سرگرمیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں، جسے ایئربیس کی ممکنہ بحالی کی تیاریوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے اس بارے میں خاموشی اختیار کی گئی ہے۔
زشتہ ایک ماہ کے دوران افغانستان میں مجموعی طور پر سولہ بڑی مسلح کارروائیاں رپورٹ کی گئی ہیں، جو طالبان حکومت کے سکیورٹی کنٹرول اور 'مکمل امن' کے دعووں کو شدید چیلنج کرتی ہیں
واضح رہے کہ اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جاری خانہ جنگی اپنے تیسرے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ اس جنگ کے باعث ملک شدید انسانی بحران کا شکار ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ تقریباً ایک کروڑ 36 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی داخلی نقل مکانی کی صورتحال ہے۔
ادھر ایران میں انٹرنیٹ بدستور بند ہے۔ عالمی ادارے نیٹ بلاکس کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کو 100 گھنٹوں سے زائد ہو چکے ہیں، جس کے باعث معلومات کی ترسیل شدید متاثر ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ اقدام احتجاج کو دبانے اور عوامی رابطے محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
پاکستان میں متعین تاجکستان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے دونوں ممالک کے تعلقات کو محبت، اخوت اور بھائی چارے کی بنیاد پر مستحکم قرار دیا اور ترجیحی تجارتی معاہدے کے تحت دوطرفہ تجارت کو 30 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا
ازبکستان کے صدر کی انتظامیہ کے سربراہ سیدا مرزا یوف نے کہا کہ ریاستی پالیسی کا بنیادی نعرہ 'ہر شخص اہم ہے' ہے اور انتظامیہ کا کام اصلاحات کے کلیدی فیصلوں کی نگرانی ہے
طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد، مبصرین کا کہنا ہے کہ گروہ نے زبان اور ثقافت سے متعلق پالیسیوں میں واضح تبدیلیاں کی ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے اپنی حکمرانی کے دوران فارسی اور اوزبیکی زبانوں کے استعمال کو محدود کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تاجکستان کے ساتھ میٹ ایکسپورٹ سے پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، معاہدے کے تحت ایک لاکھ تینتالیس ہزار ٹن حلال گوشت 14.5 ملین ڈالر میں برآمد کیا جائے گا
تاجک حکام کے مطابق یہ واقعہ ضلع شمسی الدین شاہین میں واقع بوگ سرحدی چوکی کے قریب پیش آیا۔ جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان سے غیرقانونی طور پر داخل ہونے والے تین مسلح افراد کو سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا۔
تاجکستان کے وزیر ثقافت مطلب خن ستوریون نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے پرتپاک مہمان نوازی اور خوشگوار استقبال پر تاجک عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی، سینئر سرکاری افسران،سفارتی برادری کے ارکان اور ثقافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
کرغزستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 16 دسمبر کو کابل میں کرغزستان کے تجارتی مرکز کے افتتاح کے ساتھ دونوں ممالک نے اپنے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا
افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے قازقستانی صدر کے خصوصی نمائندے یرکین توکوموف سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی منصوبوں کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا