شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

September 18, 2026

افغانستان میں دہشت گرد گروہ اب بھی سرگرم ہیں، چین

اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس میں افغانستان میں داعش، القاعدہ، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان سمیت دہشت گرد گروہوں کی مسلسل سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں افغان سرزمین پر داعش، القاعدہ، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان سمیت متعدد دہشت گرد تنظیموں کی مسلسل موجودگی اور سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چینی مندوب کا اہم بیان؛ افغانستان میں فتنۃ الخوارج اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا۔

June 9, 2026

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کے دوران جہاں پاکستان نے افغان سرزمیں سے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اٹھایا، چین نے بھی افغانستان کی صورتحال پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ اقوام متحدہ سے خطاب کرتے ہوئے چین کے مندوب نے واضح وارننگ دی ہے کہ افغانستان میں متعدد دہشت گرد تنظیمیں اب بھی سرگرم ہیں، جو علاقائی سلامتی اور انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے مسلسل تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔

چینی مندوب نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ داعش، القاعدہ، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان سمیت کئی خطرناک اور کالعدم دہشت گرد گروہ افغانستان میں بدستور سرگرم اور متحرک ہیں۔

چینی مندوب کے مطابق یہ صورتحال اس بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشویش کی عکاسی کرتی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق افغان طالبان کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود افغان سرزمین اب بھی مختلف دہشت گرد نیٹ ورکس کے استعمال میں ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ خطے کے ممالک طویل عرصے سے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں کہ ان دہشت گرد گروہوں کی مسلسل موجودگی اور محفوظ پناہ گاہیں وسیع تر خطے کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے ایک سنگین اور بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے خطے کو ان خطرات سے پاک کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *